سوال (1867)
جنم دن منانا کیسا ہے ؟ اس دن لوگ مبارکباد دیتے ہیں ، کیا یہ شرعاً جائز ہے ؟
جواب
اسلام میں برتھ ڈے اور جنم دن ماننے کا کوئی تصور نہیں ہے ، یہ غیر مسلم سے لیا گیا ہے ، یہ مسلمانوں میں رواج پڑگیا ہے ، یہ قول باطل ہے کہ بعض علماء کہتے ہیں کہ جس کا رواج پڑجائے مسلمانوں میں وہ جائز ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
عیسائی رسم ہے ، منانے کی کوئی بھی شکل اختیار نہیں کی جا سکتی ہے ، مشابہت غیر مسلم اقوام ہے جو کہ شرعاً ناجائز ہے ، زندگی کا قیمتی وقت ختم ہو گیا کیا کھویا کیا پایا کی فکر کرنی چاہیے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ