سوال (2335)
جنازے میں کتنی تکبیرات ہیں؟ صحیح احادیث کی روشنی میں بتائیں، نیز چار سے زیادہ کا طریقہ کار کیا ہے؟
جواب
راجح قول کے مطابق نماز جنازہ میں چار تکبیرات ہیں، لیکن اگر کوئی آگے چلا جاتا ہے، اگرچہ قول مرجوح ہے، لیکن نماز باطل نہیں ہوگی، اس کا طریقہ یہ ہے کہ وہ عیدین کی طرح تکبیرات کہے، باقی رہا مسئلہ نماز جنازہ میں تکبیرات کے ساتھ رفع الیدین کرنا تو ہمارے رجحان کے مطابق دلائل کی رو سے رفع الیدین کے ساتھ ہیں، باقی اگر کوئی اختلاف کی وجہ سے بغیر رفع الیدین کے تکبیرات پڑھتا ہے تو بھی ٹھیک ہے، کیونکہ اہل علم کے موقف کو احترام دیتے ہوئے یہ بھی صحیح ہے۔ یہ گنجائش نکل آتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ