سوال (5596)

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَانِي، عَنْ بُدَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ لا يَأْكُلُ طَعَامًا فِي سِنَةِ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَجَاءَ أَعْرَابِي، فَأَكَلَهُ بِلْقْمَتَيْنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ال: «أَمَا أَنَّهُ لَوْ كَانَ قَالَ: بِسْمِ اللَّهِ، لَكَفَاكُمْ، فَإِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ طَعَامًا، فَلْيَقُلْ: بِسْمِ اللَّهِ، فَإِنْ نَسِيَ أَنْ يَقُولَ: بِسْمِ اللَّهِ فِي أَوَّلِهِ فَلْيَقُلْ: بِسْمِ اللَّهِ فِي أَوَّلِهِ وَآخِرِهِ،

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ اپنے چھ اصحاب کے ہمراہ کھانا تناول فرما رہے تھے۔ ایک اعرابی (بدو) آیا، وہ (سارا کھانا) دو لقموں میں کھا گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر یہ شخص بسم اللہ پڑھ لیتا تو کھانا تمہارے لیے کافی ہو جاتا، چنانچہ تم میں سے جو شخص کھانا کھائے اسے چاہیے کہ بسم اللہ پڑھ لے۔ اگر شروع میں بسم اللہ پڑھنا بھول جائے تو ( یاد آنے پر) یوں کہہ لے: بِسْمِ اللهِ فِي أَوَّلِهِ وَآخِرِہ (اللہ کے نام کے ساتھ کھانا شروع کرتا ہوں، اس کے شروع اور اس کے آخر میں )۔
کیا یہ روایت صحیح ہے؟

جواب

علامہ البانی رحمہ اللہ اور شیخ زبیر رحمہ اللہ دونوں کے نزدیک صحیح ہے۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

جمیع اسانید کے ساتھ ضعیف ہے۔
البتہ بھول جانے کی صورت میں جب یاد آئے پڑھ لے۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ