سوال (2271)
خلع کی ڈگری جاری ہوجانے کے بعد عدت ہے یا نہیں ہے؟ اگر عدت ہے تو کتنی ہے؟
جواب
خلع کی عدت ایک حیض یا ایک ماہ ہوتی ہے۔ وہ عدت تبھی سے شروع ہوتی ہے، جب خلع واقع ہوتا ہے۔ ہمارے ہاں چونکہ اب خلع عدالت کے ذریعہ لیا جاتا ہے، اس لیے عدت کا آغاز بھی خلع کی ڈگری جاری ہونے سے ہوتا ہے۔
فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ