سوال (3643)
خواب کی تعبیر جاننی ہے
نام ۔۔ حافظ حسین اصغر
عمر۔۔29سال
شادی شدہ
اولاد۔۔۔ ایک بیٹا
میں نے آج رات تقریباً تین چار بجے کے قریب خواب میں سانپ دیکھا کہ اس نے اچانک مجھ پر حملہ کر دیا اور میں فوراً پیچھے ہٹ گیا اور اس کے ڈنگ سے بچ گیا ہوں۔
جواب
اللہ نے انسانی یا جناتی دشمن کے شر سے بچا لیا ہے۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
یہ کوئی بدخواہ ہے۔
فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ
سائل: السلام علیکم محترم ایک سوال ہے کہ خواب میں بہت زیادہ سانپوں کا نظر انا اور ان سے بہت زیادہ ڈر لگنا ڈر تو ویسے حقیقت میں بھی سانپوں سے بہت زیادہ لگتا ہے تو محترم کیا تعبیر ہو سکتی ہے خواب کی رہنمائی فرما دیں۔
جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سانپ دیکھنا اچھا نہیں ہے، دشمن سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے، خاص طور سے قریبی اور داخلی دشمن۔ لیکن جس بندے کو پہلے سے ہی خوف بہت زیادہ ہے تو ممکن ہے اس کے تخیلات اور خیالات ہی ہوں۔ سیلانی خواب، بسا اوقات دماغ میں چلتی بات وہی بات خواب میں آ جاتی ہے، شاید یہ وجہ بھی ہو سکتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




