سوال (1222)

کیا پراکسی لگانا جائز ہے؟ یعنی کسی کی اٹینڈنس لگانا یا کسی سے اپنی attendence لگوانا حالانکہ آپ غیر حاضر ہیں۔ مزید یہ کہ کسی بھی سبجیکٹ میں 75٪ حاضری امتحان میں بیٹھنے کے لیے ضروری ہے ۔

جواب

جی بالکل یہ جائز نہیں ہے ، یہ دھوکہ دہی ہے ، جو بندہ غیر حاضر ہے ، اس کی حاضری لگوانا یہ غلط ہے اور ناجائز ہے ، ویسے اگر کسی نے چھٹی لی ہوئی ہے ، استاد کو بتادیا جائے کہ فلان بندہ غیر حاضر ہے ، استاد اگر خود حاضری لگوادیں تو یہ ایک الگ معاملہ ہے ، غیر حاضر کو کسی بھی بہانے سے حاضر شو کروانا جائز نہیں ہے ۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ