سوال (989)

کیا پھٹے قرآن اور اوراق جلانا جائز ہے؟

جواب

آج کے ماحول میں اگر اعلانیہ ایسا کام کیا تو اس سے نہ صرف فتنہ بپا ہوگا بلکہ جان بھی جا سکتی ہے۔ اس سے احتراز لازم ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

سوال: جو آج کل صفحے ہوتے ہیں جن پر کوئی لفظ قران کا لکھا ہو یا نام لکھا ہو کیا ان کو جلانا بہتر ہے یا بہانہ بہتر ہے۔ قرآن اور حدیث سے وضاحت کر دیں۔

جواب: ایک ایک پرچے کو تو ٹٹولا نہیں جا سکتا ہے، لیکن جن صفحات کے بارے میں اندازہ ہے کہ یہ مقدس اوراق ہیں، ان کو بجائے جلانے کے کس مقدس اوراق کے ڈبے میں ڈال دیں، وہ جو تنظیمیں ہیں، وہ ان مقدس اوراق کو سمندر میں ڈال دیتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ