سوال (6488)
کیا کسی کے وفات کے دن کو ہر سال یاد کرکے اسی دن ان کے یادگار لمحات کو اسٹیٹس پر لگانا پوسٹیں چلانا وغیرہ درست عمل ہے سلف صالحین سے ایسا کرنا ثابت ہے؟
جواب
تاریخ اور دن کی تخصیص کے ساتھ وفات اور پیدائش کو ایونٹ کے طور پر لینا یہ صحیح نہیں ہے، نہ اسٹیٹس کے طور پر صحیح ہے، ورنہ اہل بدعت سے مشابہت ہو جائے گی، یہ صحیح نہیں ہے، برسبیل تذکرہ کوئی بات ہوجاتی ہے، باقاعدہ دن کا اہتمام چھٹی کے ساتھ ہو یہ صحیح نہیں ہے، نہ ہی سلف صالحین نے اس پر عمل کیا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




