سوال (2501)
کیا ماضی سہ حرفی نہ ہوگی تو اسم التفضیل نہیں آئے گا؟
جواب
اسم تفضیل صرف ثلاثی مجرد سے آتا ہے ، اس کے لیے بھی یہ شرط ہے کہ اس میں رنگ و عیب کے معنی نہ پائے جائیں ۔ اس فعل سے صفت مشبہ کا صیغہ اَفْعَلُ یا فَعْلاَنُ کے وزن پر نہ آتا ہو ۔ جیسے مذکور مثال ، لہٰذا وہ فعل جس سے مذکورہ اوزان پر صفت مشبہ کا صیغہ آتا ہو مثلاً یَخْضَرُ، یَشْبَعُ وغیرہما اس سے اسم تفضیل اَفْعَلُ کے وزن پر نہیں بن سکتا ، باقی مزید فیہ یا رباعی سے اسم تفضیل بنانا تو ایک اور طریقہ سے بنایا جا سکتا ہے ۔ وہ طریقہ یہ ہے :اس فعل کے مصدر کو منصو ب ذکر کر کے اس سے پہلے لفظ أَشَدُّ ، أَزْیَدُ یا أَکْبَرُ وغیرہا ذکر کرتے ہیں ۔ جیسے أَشَدُّ حُمْرَۃً (دوسرے کی نسبت زیادہ سرخ ) اَزْیَدُ صَمًّا (دوسروں کی نسبت زیادہ بہرا) اَکْبَرُ اِکْرَامًا (دوسروں کی نسبت زیادہ تعظیم کرنے والا)
فضیلۃ الباحث افضل ظہیر جمالی حفظہ اللہ