سوال (2174)

کیا ایسی کوئی حدیث ہے کہ اللہ تعالیٰ سب سے زیادہ قرآن کی آواز کو کان لگا کر سنتے ہیں، اگر ایسی حدیث ہے تو اس کی اسنادی حیثیت واضح کریں۔

جواب

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

“مَا أَذِنَ اللَّهُ لِشَيْءٍ، ‏‏‏‏‏‏مَا أَذِنَ لِلنَّبِيِّ أَنْ يَتَغَنَّى بِالْقُرْآنِ. قَالَ سُفْيَانُ:‏‏‏‏ تَفْسِيرُهُ يَسْتَغْنِي بِهِ”
[صحيح البخاري: 5024]

“اللہ تعالیٰ نے کوئی چیز توجہ سے نہیں سنی جتنی توجہ سے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بہترین آواز کے ساتھ قرآن مجید پڑھتے سنا ہے۔ سفیان بن عیینہ نے کہا يتغنى بالقرآن سے مراد ہے کہ قرآن پر قناعت کرے”

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ