سوال (1441)

عمرے کی ادائیگی کے بعد سر منڈوانا لازمی ہے؟ سعودیہ میں عموما دیکھا گیا ہے کہ لوگ عمرہ کرنے کے بعد سائیڈوں سے تھوڑے تھوڑے بال کٹوا لیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ زندگی میں پہلی بار جو عمرہ کرتا ہے وہ سر منڈوائے گا ، بار بار عمرہ کرنے پر تھوڑے تھوڑے بال کٹوانے سے عمرہ ہو جاتا ہے ۔کیا یہ طریقہ صحیح ہے ؟

جواب

عمرے کے چار ارکان ہیں ، جو مندرجہ ذیل ہیں۔
(1) : نیت اور احرام
(2) : طواف
(3) : سعی
(4) : حلق
سر کے بالوں کو کٹوانے اور منڈوانے کی دو صورتیں ہیں ، ایک یہ ہے کہ سر کے بالوں کو منڈوایا جائے ، یا سر کے سب بالوں کو تھوڑا تھوڑا کاٹ لیا جائے، یہ جو تھوڑی سی جگہ سے ادھر ادھر سے کٹوا لینا ، درست طریقہ نہیں ہے۔ ہم یہ نہیں کہتے ہیں کہ عمرہ نہیں ہوا ہے ، لیکن یہ عمرے کے اجر کو ضائع کرنے والی بات ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ