سوال (6492)
لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ یوتھ کلب نے ہمارے پیسے، ڈونیشن وغیرہ اپنی آرائش کے لئے استعمال کئے ہیں اور بائیس وغیرہ بھی ہمارے پیسوں سے خریدی ہیں لہزا ہمیں آڈٹ ڈسکلوز کریں۔ اور یوتھ کلب والے کہتے ہیں ہم سارا فنانس آدٹ ریکارڈ ایسے کسی کے بھی سامنے نہیں ڈسکلوز (ظاہر) نہیں کر سکتے۔ اس پر لوگ شدید تنقید کر رہے ہیں کہ یہ جھوٹے ہیں۔
جواب
یوتھ کلب کی کلپس آنے چاہیے، ان کی تفصیل ہمارے پاس نہیں ہے، بس یہ بات آئی ہے کہ اس میں سلفی لڑکے ہیں، باقی وہ اپنے حساب سے چلتے ہیں، تو غلطیاں بھی کرتے ہیں، علماء کی صحبت شاید ان کو کما حقہ میسر نہیں ہے، لوگوں کا اعتراض ہر عالم اور ادارہ پر ہے، جس کا دل کرے، وہ منہ اٹھا کر آجائے، یہ عجیب بات ہے کہ ایک عرصے تک ایک عالم اور ادارہ کے ساتھ بندہ چلا ہے، آخر اس کو مطعون کردیا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




