سوال (2496)
اگر ایک بندہ ماہانہ ایک لاکھ کماتا ہے تو اس میں سے اسے کتنا صدقہ کر دینا چاہیے؟
جواب
صدقہ کرنے کی مقداراور معیار شریعت نے مقرر نہیں کی ہے۔۔
فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ
حسب استطاعت اپنی جائز ضرورت پوری کر کے باقی کا سب کر سکتا ہے، کوئی مقدار و پیمانہ مقرر نہیں ہے، اخلاص لازمی ہے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ