سوال (829)
کیا چاندی پہننا بھی مرد کے لیے حرام ہے؟
جواب
جی ہاں! چاندی کی انگوٹھی بنا کر پہن سکتے ہیں، باقی چاندی کی چین، کڑے اور کنگن مرد نہیں پہنے گا، اس میں عورتوں کی مشابہت ہے۔
فضیلۃ العالم عبداللہ عزام حفظہ اللہ
سوال: مرد کے لیے چاندی جائز ہے انگوٹھی وغیرہ۔۔۔ اس کی دلیل مطلوب ہے؟
جواب: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ
“لَمَّا أَرَادَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَكْتُبَ إِلَى الرُّومِ قِيلَ لَهُ: إِنَّهُمْ لَا يَقْرَءُونَ كِتَابًا إِلَّا أَنْ يَكُونَ مَخْتُومًا، فَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى بَيَاضِهِ فِي يَدِهِ وَنَقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ” [صحيح البخاري: 2938]
«جب نبی کریم ﷺ نے شاہ روم کو خط لکھنے کا ارادہ کیا تو آپ ﷺ سے کہا گیا کہ وہ لوگ کوئی خط اس وقت تک قبول نہیں کرتے جب تک وہ سربمہر نہ ہو، چناچہ آپ ﷺ نے ایک چاندی کی انگوٹھی بنوائی۔ گویا دست مبارک پر اس کی سفیدی میری نظروں کے سامنے ہے۔ اس انگوٹھی پر محمد رسول اللہ کھدا ہوا تھا۔
فضیلۃ الباحث افضل ظہیر جمالی حفظہ اللہ