سوال (2498)
یا مردوں کا HAIR BAND درست ہے؟
جواب
مردوں کا HAIR BAND لگانا درست محسوس نہیں ہوتا، کیونکہ اس میں عورتوں کے ساتھ مشابہت ہے۔ جہاں تک بات ہے کہ مردوں کے بال بڑے ہوں تو سنبھالنے کیسے ہیں؟ اس سلسلے میں مردوں کے لیے عمامہ یعنی پگڑی یا ٹوپی کا استعمال کیا جاتا تھا۔ لہذا مردوں کو عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے کی بجائے عمامہ یا ٹوپی کا استعمال کرنا چاہیے جو کہ مسنون عمل بھی ہے اور شرفاء کی نشانی سمجھا جاتا ہے، جبکہ ہیئر کیچ اور پونی وغیرہ فساق و فجار کا طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ واللہ اعلم.
فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ