سوال (845)
اگر مدینہ میں رہائش میقات گزرنے کے بعد مکہ کی طرف ہو تو عمرے وغیرہ کے لیے احرام کی نیت گھر سے ہی کی جائے گی؟ یا واپس میقات جا کر کرنی پڑے گی؟
جواب
جو آدمی میقات سے آگے مکہ کی طرف مقیم ہے۔ وہ وہیں سے احرام باندھ لے۔ اسے میقات کی طرف جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ