سوال (2022)
محرم الحرام میں کالا لباس پہننا کیسا ہے؟ کیا یہ رافضیوں کی مشابہت ہے؟ اگرچہ انسان کی نیت مشابہت کی نہ ہو، بلکہ وہ اپنی روٹین سے پہنے۔
جواب
اہل علم کا رجحان اس طرف ہے کہ کالا لباس عام دنوں میں پہننا جائز ہے، لیکن ان خاص ایام میں روافض کی نشانی بن جاتی ہے، ناچاہتے ہوئے بھی مشابہت ہو جاتی ہے، لہذا ان ایام میں اجتناب کرنا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
ان خاص ایام میں اجتناب کیا جائے کہ ان ایام میں یہ خاص طبقہ کی نشانی ہے، اس لیے رک جائیں کہ انکی تائید و موافقت نہ سمجھ لی جائے، باقی سال کے دنوں میں پہن لیا جائے، اس کی ممانعت و حرمت پر کوئی دلیل موجود نہیں ہے، بلکہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم سے سیاہ پگڑی پہننا ثابت ہے، ویسے سیاہ لباس کتب شیعہ میں خاص طبقہ کا لباس ہے۔
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ