مولانا عبد العزیز علوی رحمہ اللہ کی تدفین
کل گزشتہ روز بعدازنماز عصر استاذالاساتذہ شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی رحمہ اللہ تعالیٰ کو/36چک ستیانہ بنگلہ فیصل آباد کے گورغریباں میں جب تدفین ولحدمیں اتارنے کے لئے سینکڑوں تلامذہ درتلامذہ اورخدام الحدیث سعادت حاصل کرنے کی کوشش کررہے تھے گوشہ میں افسردہ کھڑے استاذ الحدیث مولانا فاروق الرحمٰن یزدانی حفظہ اللہ تعالیٰ مدرس جامعہ سلفیہ فیصل
پرنظرپڑی چہرے پر غم والم کے آثار اورفرمانے لگے حکیم صاحب دیکھو عالم دنیا کوروشن کرنے والا آفتاب غروب ہورہا ہے اسی طرح نیرتاباں گلشن نبوت کے سورج کوسسکیوں آہوں اشکوں کے ساتھ لحدمیں اتاررہے ہیں وہ سورج ⛅ توکل چمکے گا لیکن اس سورج کی ضوفشانی سے قیامت تک کیلئے ہم محروم ہو گئے ہیں
بڑاغم واندوہ اورالم ناک منظر تھا بڑے بڑے اعاظم رجال محدثین عظیم المرتبت شخصیات اللہ تعالیٰ کے اس فیصلے اوراس کی تقدیر پربرضاءرغبت سرخم تسلیم کرتے ہوئے زبان پرصبروشکرکے جملے اداکررہے تھے
شیخ فاروق الرحمٰن یزدانی حفظہ اللہ فرمانے لگے کہ شیخ مکرم ومحترم مشفقی ومحبی فی اللہ مولانا عبد العزیز علوی رحمہ اللّٰہ تعالیٰ روزانہ میرے پاس اخبار پڑھنے کے لئے تشریف لاتے تھے میری ہرممکن کوشش ہوتی اخبار کاناغہ نہ ہونے پائے کبھی کبھارشہرسے باہرہونےکی وجہ سے ناغہ ہوجاتا توفرماتے مولانا ہم نے توحاضری دی تھی تمھارے درپر
مجھے کیاخبرتھی شیخ مکرم اس طرح خلدبریں کی طرف روانہ ہو جائیں گے
اللہم اغفرلھم وارحمھم وارفع درجتھم ونور قبورھم وتقبل جھودھم اللھم احشرھم مع النبیین والصدیقین والشھداء والصالحین
حکیم محمد فاروق عثمان سلمہ المنان عفی اللہ عنہ ولوالدیہ وغفراللہ لھم ولجمیع المسلمین
12دسمبر2024ءبروزجمعرات
حکیم محمد فاروق