ہم لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کو خریدتے ہوئے تو بہت زیادہ پیسے خرچ کر لیتے ہیں لیکن کوئی بھی سافٹ ویئر جب ہم نے اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں انسٹال کرنا ہوتا ہے تو ہماری یہی کوشش ہوتی ہے کہ ہم اپنا مطلوبہ سافٹ ویئر پیسوں سے خریدنے کے بجائے کسی ویب سائٹ کے ذریعے کریک ڈاؤن لوڈ کرکے اپنے کمپیوٹر لیپ ٹاپ میں انسٹال کرلیں اس کے بہت سارے نقصانات ہوتے ہیں جن میں سے ایک تو یہ کہ ہمارے کمپیوٹر لیپ ٹاپ میں وائرس آ جاتا ہے اور دوسرے نمبر پر وہ سافٹ ویئر صحیح طرح مکمل فیچرز کے ساتھ ورکنگ بھی نہیں کرتا ہمارے کمپیوٹر کے چند ضروری سافٹ ویئرز میں سے 1 ایم ایس آفس بھی ہے جسے تقریبا ٪ 99 فیصد لوگ کریک ہی کرتے ہیں۔

آج ہم 5 ایسے Ms Office کے متبادل سافٹ ویئر پر بات کریں گے جو بالکل فری ہیں ۔۔ اور آسانی سے مل جائیں گے اور ہلکے سے ہلکے لیپ ٹاپ / کمپیوٹر میں بھی چل پائیں گے۔

1- پہلا سافٹ وئیر کا نام Free Office ہے۔ اس کے اندر ورڈ ، پاور پوائنٹ اور ایکسل والے تمام کام آسانی کے ساتھ کئے جاسکتے ہیں اور یہ سافٹ ویئر Mac , Window اور Linux کے لئے یہ سافٹ ویئر میسر ہے۔

2- دوسرا سافٹ ویئر Libre Office ہے یہ بھی ایم ایس آفس کا بیسٹ Alternative ہے فری ہونے کے ساتھ ساتھ یہ ایم ایس آفس کے تمام فارمٹس کو سپورٹ کرتا ہے۔ یہ بھی ونڈو ، میک لائینکس کیلئے فری میسر ہے۔

3- تیسرے سافٹ ویئر کا نام ہے WPS یہ بڑا معروف سافٹ ویئر ہے اس سافٹ ویئر کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ Window , Mac اور Linux کے ساتھ ساتھ اینڈرائیڈ موبائل کیلئے بھی ایپ کے طور ہر پلے سٹور پر موجود ہے۔

4- چوتھے نمبر ہر جو متبادل ہے یہ ایک آن لائن ویب پیج ہے یہ آفیشل ایم ایس آفس کی ویب سائیٹ ہے Office. Com اس ویب سائٹ پر جاکر آپ اپنی مائیکروسافٹ کے اکاؤنٹ سے لاگ ان کرلیں گے اور پھر اس ویب سائٹ میں آن لائن آفس کے تمام ٹولز فری میں استعمال کرسکیں گے۔ یاد رہے ! یہاں ہمیں کوئی سافٹ ویئر انسٹال کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی بلکہ ایم ایس آفس کی آفیشل ویب سائیٹ پر آن لائن ہی تمام افس کے ٹولز ہمیں استعمال کرنے کو مل جاتے ہیں۔

5- پانچویں نمبر پر جو سافٹ ویئر ہے اس کا نام Google Docs ہے یہ بھی ایک آن لائن ویب ایپلیکیشن ہے یہاں بھی ہم ایک ایس آفس کے تمام کام باآسانی کرسکتے ہیں وہ بھی بالکل فری۔۔ یہاں پر آپ ایم ایس آفس کی کوئی فائل ایڈٹ وغیرہ کرنا چاہیں تو آسانی سے ممکن ہے۔ منقول