سوال (3632)
کیا محمد ہادی نام رکھنا درست ہے اور اس کا معنی کیا ہے؟
جواب
ھادی کا معنی ہے کہ راہ دیکھانے والا اور راستہ بتانے والا ہے، یہ نام رکھا جا سکتا ہے، باقی محمد یا احمد کی نسبت ہمارے معاشرے میں اس لیے اختیار کی گئی ہے کہ غیر مسلم خود کو مسیح کہلاتے ہیں، اس شبہ کو ختم کرنے کے لیے کافی عرصے سے یہ استعمال شروع کیا ہے، یہ کوئی لازم نہیں، لیکن حرج بھی نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ