زیر نظر کتاب امامِ اہل سنت شیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کے قلم گوہر بار کا نتیجہ اور تحریر شدہ ہے۔ جو صحابہ رضی اللہ عنہم کی عظمت اور ان کے متعلق ہر رافضی/ جہالوی/ جہلمی شبہات اور فتنے کا کامیاب تریاق ہے۔ وللہ الحمد۔
یہ کتاب ہر مسلمان گھرانے کی اہم ضرورت اور طلبہ وعلماء کے لیے انمول خزینہ ہے۔ جو شخص اسے ایک بار پڑھ لے گا، ان شاء اللہ کسی رافضی/ نیم رافضی شیطانی حربے کا شکار نہیں ہو سکتا۔
ضرورت ہے کہ اس کتاب کو ہر گھر میں پڑھا پڑھایا جائے، اپنے بچوں کو بٹھا کر سنایا جائے اور اسلاف امت کی اس سنت پر عمل کیا جائے کہ امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
صحابہ رضی اللہ عنہم اور تابعین علیھم الرحمہ اپنے بچوں کو حضرت ابو بکر وعمر رضی اللہ عنہ کی محبت اسی اہتمام سے سکھایا کرتے تھے جیسے ان کو قرآن اور سنت کی تعلیم دیا کرتے تھے۔
بحمد اللہ تعالی مکتبہ اہل حدیث فیصل آباد کے مخلص بھائی حافظ عمر ایوب صاحب نے دفاع صحابہ کے جذبے سے ان دنوں اس کتاب کے اعلی مجلد ایڈیشن کو لاگت رقم سے بھی کم تر محض علامتی قیمت 150 روپے میں عوام الناس کی خدمت میں پیش کیا ہے۔ جزاہ اللہ خیرا وبارک فیہ
ضرورت ہے کہ اسے ہر فرد منگوائے اور مطالعہ کرے، نیز دوست احباب کو بھی ہدیہ کرے، تاکہ عصر حاضر میں د،شمنانِ صحابہ اور ان کے سہولت کاروں جہالویوں/ جہلمیوں/اشتریوں سمیت تمام منحرفین کے شبہات کا تدارک ہو سکے۔
یاد رکھیے! آپ کا پیسہ اگر اصحابِ رسول کے دفاع میں خرچ ہو جائے تو اس سے بڑی سعادت ایک مسلمان کے لیے نہیں ہو سکتی۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت کتاب کے مولف اور موزع کو جزائے خیر دے۔ اور دفاع صحابہ رضی اللہ عنہم میں ان کی اس عظیم خدمت کو قبول فرمائے۔
آخر میں تحدیث نعمت کے طور پر اور قارئین سے دعائے خیر کی خاطر عرض ہے کہ راقم الحروف کو بھی مولف گرامی شیخ اثری حفظہ اللہ کی زیر نگرانی اس کتاب کی علمی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے۔ اللہ تعالی اسے ہمارے اور والدین کریمین واساتذہ کرام کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔
کتاب حاصل کرنے کے لیے وٹس اپ میسیج کیجیے:
https://wa.me/923336574758