سوال (1729)
اگر بندہ نفل روزہ کی حالت میں اپنی بیوی سے جماع کر لے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
جواب
ظاہر ہے کہ روزہ تو ٹوٹ جائے گا ۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
نفلى روزہ ركھنے والا شخص کو حق حاصل ہے كہ وہ روزہ مكمل كرے يا پھر توڑ دے، ليكن روزہ مكمل كرنا بہتر اور افضل ہے۔اس ليے جس نے بھى نفلی روزہ ركھا اور روزہ توڑنا چاہے تو وہ ايسا كر سكتا ہے ، چاہے وہ كھانا كھا كر روزہ توڑے يا پھر جماع وغيرہ كے ساتھ روزے توڑ دے ۔
فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ