سوال (1128)
جب نومولود بچے کا عقیقہ کیا جاتا ہے تو اس وقت بچے کے بال اتارے جاتے ہیں، کیا ان بالوں کا وزن کر کے صدقہ دینا صحیح ہے؟
جواب
جی! بالوں کے وزن کے برابر چاندی صدقہ کی جائے گی. [صحيح الجامع: 7960، إرواء الغليل: 1175، صحيح]
فضیلۃ العالم عبد الخالق سیف حفظہ اللہ
بالوں کے وزن کے برابر چاندی صدقہ کرنے کی مرفوع روایت ثابت نہیں ہے، البتہ موقوف آثار ثابت ہیں.
فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ
اس باب میں کوئی روایت ثابت نہیں ہے۔
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ
اس بارے جواب ایک سے زائد بار گزر چکا ہے، اور وہ یہ کہ اس باب کی تمام روایات کمزور و غیر ثابت ہیں، سلف صالحین سے اس کا اہتمام ثابت نہیں ہے، اہل مجموعہ کو جوابات غور سے پڑھنے چاہیے۔
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ
جی، یہ عمل بالکل درست اور بچے کی طرف سے صدقہ اور خیر وبرکت کا باعث ہے، ساتویں دن بال اتاریں اور وزن کے برابر چاندی صدقہ کر دیں، سنن ترمذی وغيرہ کی روایت کی صحت میں اگرچہ اہل علم کا اختلاف ہے، البتہ جمہور اہلِ علم کے ہاں یہ عمل کرنا مستحب ہے، ایسے اعمال میں حدیث پر محض اپنی تحقیق کی بنیاد بنا کر اعمال سے بے رغبتی نہیں دلائی جا سکتی ہے۔ واللہ أعلم
فضیلۃ الباحث حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ