سوال (5906)
ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے اس پہ انویسٹمنٹ کرنی ہوتی ہے، ان کے پیکجز ہیں مثال کے طور پر چھوٹا پیکج ہے ہزار روپے کا تو ہم ان کو ہزار روپے بھیجتے ہیں تو 45 دن کا پیکج ہے کہ ہمیں روزانہ 110 روپے ملیں گے ایک اشتہار جو کہ10 سیکنڈ کا ہوتا ہے اس میں کوئی تصویر یا کوئی نامناسب چیز نہیں ہوتی۔اس کو دیکھنا ہے بس۔ 45 دن میں تقریبا پانچ ہزار رقم بن رہی ہے مطلب ہم ہزار روپے دیں گے 45 دن تک ہمیں پانچ ہزار روپے مل جائیں گے صرف اشتہار دیکھنے کے۔ یہ ایف بی ار سے تصدیق شدہ ہے۔ سوال یہ ہے کہ اس میں کوئی ناجائز یا حرام آمدنی تو نہیں؟
جواب
اس قسم کی ایپس اور پلیٹ فارمز مفاسد و محظورات کا مجموعہ ہوتے ہیں۔
اور اس قسم کی چیزوں کے ناجائز ہونے کی کوئی ایک وجہ نہیں بلکہ کئی وجوہات ہیں۔ کئی ایک فتاوی اور سوالات و جوابات میں اس کی وضاحت کی گئی ہے۔
اگر یہ محض اشتہارات دیکھنے کی اجرت ہو، تو اس کے لیے رجسٹریشن فیس، اور اکاؤنٹ میں پیسے رکھنے کی شرط وغیرہ چیزیں نہ ہوتیں۔ کسی کو اجرت پر کام دینے کے لیے اس سے فیس یا قرض وغیرہ کا مطالبہ کرنا، یہ درست نہیں۔
مزید تفصیل یہاں دیکھ لیں:
https://alulama.org/fyndiq-app/
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ