ابو شریح الخزاعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا:
وَاللَّهِ لاَ يُؤْمِنُ، وَاللَّهِ لاَ يُؤْمِنُ، وَاللَّهِ لاَ يُؤْمِنُ
”واللہ! وہ شخص ایمان والا نہیں، واللہ وہ مومن نہیں، واللہ! وہ مومن نہیں”۔
عرض کیا گیا:کون؟ یارسول اللہ! آپ نےفرمایا:
الَّذِي لاَ يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَايِقَهُ
”وہ جس کے شر سے اس کا پڑوسی محفوظ نہ ہو”۔
(صحیح البخاری:6016)