رسول اللہﷺنے فر مایا:

٭ الْمُؤْمِنُ مِنْ جُحْرٍ وَاحِدٍ مَرَّتَيْنِ ٭

“مومن ایک سوراخ سے دو مرتبہ نہیں ڈسا جاتا”۔

(صحیح البخاری:6133، صحیح مسلم:2998)

وضاحت:

  1. مومن سے بعض اوقات غلطی ہو سکتی ہے لیکن غلطی واضح ہونے پر وہ اس سے رجوع کر لیتا ہے۔
  2. جو شخص ایک بار ناقابل اعتماد ثابت ہو جائے، دوبارہ اس پر آنکھیں بند کر کے اعتبار کرنا درست نہیں۔