سیدالاستغفار

رسول اللہﷺ نے فرمایا:

جس نے اس دعا کے الفاظ پر یقین رکھتے ہوئے دل سے ان کو کہہ لیااور اسی دن شام ہونے سے پہلے اس کا انتقال ہو گیا،تو وہ جنتی ہے۔اور جس نے اس دعا کے الفاظ پر یقین رکھتے ہوئے راتمیں ان کو پڑھ لیااور پھر اس کا صبح ہونے سے پہلے انتقال ہو گیا، تو وہ جنتی ہے۔

“اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لاَ إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ، وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ، وَأَبُوءُ لَكَ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي، فَإِنَّهُ لاَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ ” صحیح البخاری:6306

“اے اللہ!تو میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو نے ہی مجھے پیدا کیا اور میں تیرا ہی بندہ ہوں میں اپنی طاقت کے مطابق تجھ سے کیے ہوئے عہد اور وعدہ پر قائم ہوں، ان بری حرکتوں کے عذاب سے جو میں نے کی ہیں۔ تیری پناہ مانگتا ہوں،مجھ پر جو تیری نعمتیں ہیں ان کا اقرار کرتا ہوں، اوراپنے گناہوں کا اعتراف کرتا ہوں۔ میری مغفرت کردے کہ تیرے سوااور کوئی بھی گناہ معاف نہیں کرتا۔”