سیدہ عائشہ رضی اللّٰہ عنہا فرماتی ہیں:
اگر مجھے معلوم ہو جائے کہ شب قدر کون سی ہے، تو میں اللّٰہ سے عافیت کے علاوہ کچھ نہ مانگوں۔
[مصنف ابن أبی شیبة:29187]
سیدنا ابن عمر ؓ فرمایا کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ شام کو اور صبح کے وقت یہ دعائیں نہ چھوڑا کرتے تھے ( ہمیشہ پڑھا کرتے تھے )
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي دِينِي، وَدُنْيَايَ، وَأَهْلِي، وَمَالِيَ، اللَّهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَتِي وَآمِنْ رَّوْعَاتِي، اللَّهُمَّ احْفَظْنِي مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ، وَمِنْ خَلْفِي، وَعَنْ يَّمِينِي، وَعَنْ شِمَالِي، وَمِنْ فَوْقِي، وَأَعُوذُ بِعَظَمَتِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي
[سنن ابوداود:5074]