پوسٹ#4
نبی کریم ﷺ کی قبر مبارک تاریخ و حقائق
نبی کریم ﷺ کا گھر اگر چہ جگہ کہ لحاظ سے تنگ تھا، لیکن برکتوں سے معمور تھا۔ چنانچہ نبی کریم ﷺ اسے کئی ایک ضروریات کے لیے استعمال کیا کرتے تھے، اسی میں سامان رکھنے کے لیے بھی خاص جگہ تھی، جس میں باقاعدہ ایک الماری بھی موجود تھی۔ سترہ اٹھارہ میٹر کے ایک کمرے کا ان سب معاملات کے لیے کافی ہونا، یقینا یہ برکت و قناعت کے سبب ہی تھا۔
(قبر مبارک، تاریخ و حقائق، ص: 19 مختصرا)