رسول اللہ ﷺ کی گھر میں روٹین

’’اسود بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں کیا کرتے تھے ؟
تو انھوں نےفرمایا:

«كَانَ فِي مِهْنَةِ أَهْلِهِ، فَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلاَةُ قَامَ إِلَى الصَّلاَةِ»

’’آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر کے کام کاج کرتے اور جب نماز کاوقت ہوجاتا تو نماز کے لئے مسجد تشریف لے جاتے تھے‘‘۔

[صحیح البخاری: 6039]