اہلِ بدعت کی مثال

امام بربہاری رحمہ اللہ (٣٢٩هـ) فرماتے ہیں:

’’اہل بدعت کی مثال بچھو کی طرح ہے، بچھو اپنے جسم اور سر زمین میں چھپا کر دُم باہر نکال کر بیٹھے رہتے ہیں جیسے ہی موقع ملتا ہے ڈس لیتے ہیں، بالکل یہی طریقہ اہلِ بدعت کا ہے کہ لوگوں میں چھپے رہتے ہیں اور موقع پاتے ہی اپنا مقصد پورا کر جاتے ہیں‘‘۔

[طبقات الحنابلة لابن أبي يعلى: 77/3]