اہل سنت مسلمانوں کے حوالے سے شیعہ اور رافضیوں کا کردار تاریخ میں عموما مثبت نہیں رہا، بلکہ اس گروہ کی ریشہ دوانیوں اور مکاریوں کے سبب انہیں یہودیوں سے تشبیہ بھی دی جاتی رہی.. لیکن اس کا یہ مطلب بالکل نہیں کہ اہل سنت شیعہ کے مقابلے میں یہود کو سپوٹ کریں گے یا انہیں یہودیوں کی طرح سمجھ کر، ان کے نقصان پر خوش ہوں گے، جیسے کسی یہودی کی ہزیمت پر خوش ہوا جاتا ہے۔
شیعہ/ روافض سے اہل سنت کے تمام تر تحفظات اپنی جگہ پر موجود ہیں، لیکن اسرائیل کے مقابلے میں حالیہ جنگ میں ہماری تمام تر ہمدردیاں اسلامی ملک ایران کے ساتھ اور یہودی ملک اسرائیل کے خلاف ہیں۔ اس موقع پر سعودیہ، شام وغیرہ اہل سنت ممالک نے بہترین موقف اور بیانیہ اختیار کیا ہے، حالانکہ ایران کا ان دونوں ملکوں کے ساتھ رویہ سب کے لیے معروف ہے۔
بہر صورت اہل سنت میں وہ خامی اور نا انصافی بالکل نہیں ہونی چاہیے، جو ان کی نظر میں روافض کے اندر موجود رہی ہے کہ شیعہ اہل سنت کے مقابلے میں کفار کو سپورٹ کرتے ہیں..!
#خیال_خاطر

فضیلتہ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ