مزدور کی اُجرت غصب کرنے والا
نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اللّٰہ تعالٰی کا ارشاد ہے:
”میں قیامت کے دن تین آدمیوں کا دشمن ہوں گا: ایک وہ جس نےمیرا نام لے کر عہد کیا پھر بے وفائی کی، دوسرا وہ جس نے کسی آزاد کو بیچ دیا اور اسکی قیمت کھائی، اور تیسرا وہ جس نے کسی مزدور سے پورا کام لیا لیکن اس کی اجرت نہ دی“۔
[صحیح البخاری:2227]
رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا:
”مزدور کو اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے مزدوری دے دو“۔
[سنن ابن ماجة:2443]