موقعہ غنیمت جانیں

حافظ ابن رجب رحمہ اللّٰہ فرماتے ہیں:

کتنے ہی لوگ تھے جن کی آرزو تھی کہ وہ اس ماہ رمضان کے روزے رکھیں گے مگر ان کی آرزو پوری نہ ہو سکی اور وہ اس سے پہلے ہی قبر کی تاریکیوں میں روپوش ہو گئے۔
کتنے ہی لوگ ہیں جو کسی دن کا آغاز کرتے ہیں مگر اسے مکمّل نہیں گزار پاتے اور کتنے ہی ایسے ہیں جنھیں آنے والے کل کی امید و آرزو ہوتی ہے لیکن انھیں وہ دن دیکھنا نصیب نہیں ہوتا…!

[لطائف المعارف، ص: 149]