ترکِ نماز کفر کا اعلان ہے
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
’’بے شک آدمی اورشرک و کفر کے درمیان (فاصلہ مٹانے والا عمل) نماز کا ترک ہے‘‘۔
[صحیح مسلم: 82]
اس کا مطلب یہ ہے کہ اسلام اور کفر کے درمیان نماز دیوار کی طرح حائل ہے، دوسرے لفظوں میں نماز کا ترک مسلمان کو کفر تک پہنچانے والا عمل ہے۔
ایک اور جگہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
’’ہمارے اور منافقوں کے درمیان عہد نماز ہے۔جس نے نماز چھوڑ دی پس اس نے کفر کیا‘‘۔
[سنن ابن ماجہ: 1079]