جنہیں دیکھ کر اللہ کی یاد آئے

أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِخِيَارِكُمْ قَالُوا بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ خِيَارُكُمْ الَّذِينَ إِذَا رُءُوا ذُكِرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ

سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہﷺنے فرمایا:’’کیامیں تمہیں تمہارے بہترین افراد کی نشان دہی نہ کروں؟ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں اللہ کے رسول! آپﷺ نے فرمایا: ’’تمہارے بہترین افراد وہ ہیں جن کو دیکھ کر اللہ کی یاد آئے۔‘‘

(سنن ابن ماجہ: 4119)