حسنؓ و حسینؓ نانا کے ساتھ کھیلتے، جبریلؑ دیکھنے آتے
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ (ایک روز) حسن و حسین رضی اللہ عنہما کُشتی لڑنے لگے، رسول اللّٰہ ﷺ (اس کُشتی کو ملاحظہ فرما کر) کہہ رہے تھے: ”اے حسن! (حسین کو) پکڑو“۔ سیدہ عائشہ رضی اللّٰہ عنہا عرض کرنے لگیں: آپ حسن سے فرماتے ہیں حسین کو پکڑو جبکہ حسین چھوٹا ہے، تو آپ ﷺنے فرمایا: جبریلؑ حسین سے فرما رہے ہیں کہ (حسن کو) پکڑو۔
[الطبقات الكبرى الطبقة الخامسة من الصحابة:ج:1ص:285]