جائز اور ناجائز کھیل
ایسا کھیل جس کی فضیلت بیان ہوئی ہے، جیسا کہ نیزہ بازی، یہ مستحب ہے، اور جس کھیل کی شریعت میں ممانعت بیان ہوئی ہے، وہ حرام ہے، جیسا کہ شطرنج وغیرہ، بقیہ تمام کھیل درج ذیل شروط کے ساتھ جائز ہیں:
1: کھیل کسی حرام کام پر مشتمل نہ ہو۔
2. وہ حقوق اور واجبات کی ادائیگی میں خلل کا باعث نہ بنیں۔
3. انسان کی زندگی اور صحت کے لیے نقصان دہ نہ ہوں۔
لجنۃ العلماء للافتاء، فتوی نمبر:183