سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے کوفہ میں ایک خطبہ کے دوران فرمایا:
«إِنَّ الحِلْمَ زِينَةٌ، وَالوَقَارَ مُرُوءةٌ، وَالعَجَلَةَ سَفَهٌ، وَالسَّفَهَ ضَعْفٌ، وَمُجَالَسَةَ أَهْلِ الدَّنَاءةِ شَيْنٌ، وَمُخَالَطَةَ الفُسَّاقِ رِيْبَةٌ»
’’بردباری زینت ہے، وقار شائستگی ہے، جلد بازی حماقت ہے، حماقت کمزوری ہے، گھٹیا لوگوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا بے حیائی ہے، اور فاسق وفاجر لوگوں کے ساتھ میل جول رکھنا خودکو مشتبہ بنانا ہے‘‘۔
[سير أعلام النبلاء: 3/ 263]