دعوت کا انداز اور داعی کا طریقہ خطابت

“یہ بھی ضروری ہے کہ دعوت کا انداز انتہائی باوقار ہو۔

سر ہلا ہلا کر، جھوم جھوم کر، موسیقی کے سروں میں، گانے بجانے کے انداز میں تقریر و خطاب کرنا کسی طرح بھی داعی کے لیے مناسب نہیں۔

اس طرح اندھا دھند زور لگا کر اور بڑھکوں کے انداز میں تقریر و خطاب سے اجتناب بھی ضروری ہے، کیونکہ یہ بھی وقار و تمکنت اور دعوت و داعی کی شان کے منافی ہے۔”

حافظ نعیم الحق نعیم رحمہ اللہ

(دعوت و اصلاح کے چند اہم اصول۔ ص: 28)