سلمہ بن سعید رحمہ اللّٰہ فرماتے ہیں:
ایک شخص نے حسن بصری رحمہ اللّٰہ سے پوچھا: میری ایک بیٹی ہے، اس کا رشتہ آیا ہے، تو میں اس کی شادی کس سے کروں؟ آپؒ نے فرمایا:”اس کی شادی ایسے شخص سے کرو جو اللّٰہ سے ڈرتا ہو، کیونکہ اگر اسے آپ کی بیٹی پسند ہو گی تو اس کی عزت و تکریم کرے گا، اور اگر نا پسند بھی ہو گی تو ظلم نہیں کرے گا“۔
[النفقة على العيال لابن أبى الدنيا:125]