پھوپھی بھتیجی اور خالہ بھانجی کو نکاح میں جمع کرنا

نبی اکرم ﷺ نے فرمایا :

((لَا تُنْكَحُ الْعَمَّةُ عَلَى بِنْتِ الْأَخِ، وَلَا ابْنَةُ الْأُخْتِ عَلَى الْخَالَةِ)).

’’بھائی کی بیٹی پر پھوپھی کو نہ بیاہا جائے اور نہ خالہ کے ہوتے ہوئے بھانجی سے نکاح کیا جائے‘‘۔

[صحیح مسلم: 3438]