سوال (2401)
چند دن قبل ایک نشئی آدمی فوت ہوا ہے تو دفن کرنے کے بعد دوسرے دن اس کی قبر لرزنے لگی اور ساتھ چکی کے چلنے جیسی آواز بھی تھی یہ معاملہ کئی دن مسلسل چلتا رہا بالآخر پولیس کی موجودگی میں قبر کو کھولا گیا تو یہ آواز وغیرہ بند ہوگئی اور لاش ویسے کی ویسے ہی ٹھیک تھی تو اب ورثاء کو کیا کرنا چاہیے اور یہ معاملہ کیونکر بنا راہنمائی درکار ہے۔
جواب
اہل ایمان پابند ہیں کہ غیب پر ایمان لائیں، اللہ تعالیٰ کے کام وغیرہ کو پا لینا یہ انسان کی بس کی بات نہیں ہے، قبر کے معاملات غیب میں آتے ہیں، ان قبر کے احوال کو مردہ ہی جانتا ہے، میت کو زمین کے حوالے کرنے کے بعد اللہ تعالٰی سے اچھا گمان رکھیں ، گھر والوں کو حوصلہ دیں، باقی میت کے لیے استغفار کریں، اہل میت کو ایسے کام کرنے چاہییں جو اس میت کے حصول ثواب کا ذریعہ بنیں، اگر عقیدہ درست تھا تو اللہ تعالیٰ غفور رحیم ہے، باقی ہر بات کو پالینا اور اس کے لیے فکر مند ہونا ضروری نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ