تعارف شیخ نورین محمد صدیق رحمہ اللہ

پیدائش

آپ 1982 کو سوڈان میں پیدا ہوئے۔ فرجاب کے قریب شہر کردفان میں پیدا ہوئے۔

حفظ قرآن کریم

آپ نے شیخ مکی سے ابتدائی تعلیم اور قرآن مجید حفظ کیا پھر مختلف قرأت کی تعلیم بھی حاصل کی۔

منفرد انداز تلاوت

شیخ نورین محمد صدیق کو ان کی منفرد قرأت کی وجہ سے دنیا بھر میں اور خصوصی طور پر مشرق وسطیٰ، افریقہ اور وسط ایشیا میں شہرت حاصل تھی اور ان کی قرأت کو انتہائی عقیدت سے سنا جاتا ہے۔

قدیم قراءت الدوری

شیخ نورین محمد کو قدیم قرأت ’الدوری‘ تلاوت کرنے کی وجہ سے زیادہ شہرت حاصل تھی، مقدس کتاب قرآن کریم کی قرأت کا مذکورہ انداز معروف عراقی عالم و قاری ابو امر حفص ابن عمر، ابن عبدالعزیز بغدادی نے 150 ہجری میں متعارف کرایا تھا۔

آپ کی شہرت

شیخ نورین محمد صدیق کی قرأت کو دنیا بھر کے مسلمان نہ صرف گھروں میں آڈیو اور ویڈیو کی صورت میں سنا کرتے ہیں بلکہ ان کی قرأت کو دوران سفر گاڑیوں، کاروں اور دیگر ٹرانسپورٹ میں بھی سنا جاتا ہے۔

خشیت الٰہی

جب تلاوت قرآن پاک کرتے تھے تو سننے والے کے جسم پر کپکپی طاری ہو جاتی ہے لوگ ان کی تلاوت سن کر دھاڑیں مار کر روتے تھے ان کا ایک اپنا انداز تلاوت ہے۔

مقابلہ جات میں شرکت

شیخ نورین محمد صدیق نے 2005 اور 2006 دبئی، ملائیشیا و انڈونیشیا سمیت دیگر مشرق وسطی ممالک میں ہونے والے مقابلہ حسن قرأت میں حصہ لیا اور انہوں نے کئی مقابلے اپنے نام کیے۔انہیں مشرق وسطیٰ کے افریقی ملک سوڈان میں بااثر شخصیات میں شمار کیا جاتا تھا۔

ٹریفک حادثہ اور وفات

شیخ نورین محمد صدیق 6 نومبر 2020ء کو دارالحکومت خرطوم کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے اور وہ مزید تین ساتھیوں سمیت انتقال کر گئے۔

قاری قرآن چل بسا

سوڈان کے وزیر ثقافت نے بھی شیخ نورین محمد صدیق کے روڈ حادثے میں وفات پا جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان سمیت دیگر تین افراد بھی چل بسے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
رحمھم اللہ تعالی وادخلھم فسیح جناتہ آمین
اللّٰہ تعالیٰ ان قبر پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین

(خادم القرآن قاری محمد عبداللہ عزام)

یہ بھی پڑھیں: قاری عبدالرحمٰن السدیس حفظہ اللہ کا تعارف