سوال (1175)

روزے نہ رکھنے کا فدیہ ایک مسکین کو ہی دیا جا سکتا ہے یا پھر الگ الگ تیس مساکین کو دینا ہوگا ،جس طرح حضرت انس رضی اللّٰہ عنہ کے بارے آتا ہے کہ وہ تیس مساکین کو کھانا کھلا دیتے تھے اور دوسری بات یہ ہے کہ کیا فدیہ رمضان المبارک کے بعد دیا جا سکتا ہے یا رمضان میں ہی دینا ہوگا ؟

جواب

اس چیز کی پابندی نہیں ہے کہ ایک کو دیں یا ایک سے زائد کو دیں ، باقی فدیہ رمضان کے بعد بھی دے سکتے ہیں ۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ