سوال (2593)

ہم نے یہ بات سنی ہے کہ وتر کے بعد نفل نماز نہیں ہوتی ہے، احناف اس کا اہتمام کرتے ہیں، اہل حدیث نہیں کرتے ہیں، تفصیلاً جواب دیں۔
بارک اللہ

جواب

درست نہیں سنا ہے، اللہ کے رسول تو وتروں کے بعد دو نفل پڑھا کرتے تھے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

سائل:
شیخ محترم کیا ان دو نفلوں کے علاؤہ بھی پڑھے جا سکتے ہیں اور یہ دو نفل بیٹھ کر پڑھے جائیں گے؟
جواب:
رسول اکرم صلی الله علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق رات کی آخری نماز وتر کو ہی بنانا چاہیے، کیونکہ رسول اکرم صلی الله علیہ وسلم کا عام معمول مبارک یہی تھا اور جو دو رکعت وتر کے بعد خود رسول اکرم صلی الله علیہ وسلم نے پڑھی ہیں، وہ بیان جواز کے لیے پڑھی ہیں۔

هذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ