سوال (2382)

میں نوجوان ہوں، شادی کی عمر ہے، لیکن رشتہ نہیں ہو رہا، بہت پریشانی ہے، کیا کروں؟

جواب

اللہ تعالی کے لیے کوئی چیز مشکل نہیں ہے، لہذا اللہ کے ساتھ تعلق مضبوط کریں.
پانچوں نمازوں کی پابندی کریں اور ہر نماز سے پہلے سنتیں ادا کرکے اللہ تعالی سے دعا مانگیں کہ اللہ تعالی آپ کی شادی کروائے اور جن مسائل کی وجہ سے رکاوٹ ہے، اللہ تعالی ان سب کو دور فرمائے۔
بالخصوص یہ دعا کثرت سےکریں:

﴿رَبِّ إِنِّي لِمَآ أَنزَلۡتَ إِلَيَّ ‌مِنۡ ‌خَيۡرٖ ‌فَقِيرٞ﴾ [القصص: 24]

’اے میرے پروردگار میں تیری طرف سے رحمت و بھلائی کا محتاج و فقیر ہوں’۔
آپ نے کہا کہ آپ بہت پریشان ہیں، تو دعا کی قبولیت کے لیے یہ کیفیت بہترین ہے، کیونکہ جتنی پریشانی ہو، انسان اتنی ہی محنت اور کوشش اور آہ و زاری سے اللہ تعالی سے مانگنے کی توفیق ملتی ہے۔
جن کیفیات اور سوچوں کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے، دعا کے وقت انہیں سامنے رکھ کر اللہ تعالی سے دعا مانگیں، اس کامل یقین کے ساتھ کہ اللہ تعالی ان سب مسائل کو حل کرنے پر قادر ہے. اللہ تعالی ضرور اپنی رحمتوں کا نزول فرمائیں گے۔ ان شاءاللہ۔

فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ