سوال (1174)

ایک شخص جو کہ نہ روزہ رکھتا ہے نہ نماز پڑھتا ہے اور رمضان کے دنوں میں بھی ہوٹل پر بے روزہ لوگوں کو چائے اور ماوی فروخت کرتا ہے ، ایسا شخص اگر اپنے ہوٹل پر افطاری کی دعوت دے اور درس کا اہتمام کروائے تو کیا اس کی دعوت کھانا جائز ہے ؟

جواب

اس کا عمل اس کے ساتھ ہے ہو سکتا ہے کہ اس دعوت و درس سے وہ نصیحت پکڑے۔
درس کا موضوع بھی یہی رکھنا چاہیے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ