سوال (864)
میرے دوست کے والد صاحب بیمار ہیں ، روزے نہیں رکھ سکتے ہیں ، ان کے لیے کفارے کا کیا طریقہ کار ہوگا؟
جواب
اگر وہ مستقل طور پر بیمار ہیں ، شفایاب نہیں ہوسکتے ہیں ، تو پھر وہ فدیہ دیں، ایک روزے کا فدیہ ایک مسکین کا کھانا ہے ، بڑھا کر کرنا چاہتے ہیں تو وہ ان کے صوابدید پر ہے ، ایک وقت کے کھانے کا حساب لگا لے ، روزانہ دینا چاہیں تو بھی ٹھیک ہے ، دس دس کر کے دس مسکینوں کو دینا چاہیں تو بھی ٹھیک ہے ، تیس روزوں کاایک ہی مسکین کو دے تو بھی ٹھیک ہے ، تیس روزوں کا فدیہ تیس مسکینوں کو دے تب بھی ٹھیک ہے ، جیسے آسانی ہو ویسے فدیہ دے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ