سوال (965)

روزے کی حالت میں حجامہ کروایا جاسکتا ہے؟

جواب

دونوں طرف رائے موجود ہے، لیکن ہمارا رجحان یہ ہے کہ حجامہ سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: احْتَجَمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ صَائِمٌ.

نبی کریم ﷺ نے روزہ کی حالت میں پچھنا لگوایا۔ [صحیح البخاری: 1939]

فضیلۃ الباحث اسامہ شاکر حفظہ اللہ

روزے کی حالت میں حجامہ کروانا جائز ہے اگر کمزوری ومرض پیدا ہونے کا خدشہ نہ ہو تو، کبار سلف صالحین کے درمیان اس بارے دو موقف تھے ان میں سے جو راجح تھا اسے بیان کر دیا ہے، تفصیل کتب احادیث میں خاص طور پہ مصنف ابن أبی شیبہ میں دیکھ سکتے ہیں۔

هذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ